1 Dec 2017

ختم نبوت کے کام کا بدلہ جنت ہے

ختم نبوت کے کام کا بدلہ جنت ہے 





حضرت علامہ انور شاہ کشمیریؒ نے مرض الموت اپنی چار پائی اٹھوائی اور دارالعلوم دیوبند کی مسجد کے محراب کے پاس رکھوا کر آخری وصیت ارشاد فرمائی کہ:

تاریخِ اسلام کا میں نے جس قدر مطالعہ کیا ہے اس کی بنیاد پر پورے یقین سے کہتا ہوں کہ اسلام میں چودہ سو سال کے اندر قادیانیت سے بڑھ کر کوئی فتنہ وجود میں نہیں آیا۔

مسلمانوں! اگر نجاتِ اخروی اور شفاعت محمدی ﷺ چاہتے ہو تو مسلمانوں کے ایمان کو اس فتنۂ ارتداد سے بچاؤ اور اپنی ساری قوتیں اس میں صرف کر ڈالو 
یہ ایک ایسا جہاد ہے جس کا بدلہ جنت ہے میں اس بدلے کا ضامن بنتا ہوں ۔

حضرت علامہ انور شاہ صاحب کشمیریؒ اپنے حلقہ علمی میں بیٹھ کر فرماتے تھے کہ میں یہ بات علی وجہ البیصرت کہتا ہوں کہ حدیث کی خدمت بھی اللہ کا دیں ہے۔ قرآن کی خدمت بھی بہت اہم خدمت ہے۔ فقہ کی خدمت بھی بہت بڑی نعمت ہے۔ تبلیغ کرنا بھی بہت اہم کام ہے۔ 
لیکن ختمِ نبوت سرکارِ دو عالم ﷺ کی ذات کا تحفظ ہے 
باقی چیزیں اقوال کا تحفظ ہیں، 
اعمال کا تحفظ ہیں، افعال کا تحفظ ہیں، آپ کی سیرت کا تحفظ ہیں، آپ کی صورت کا تحفظ ہیں، آپ کے کردار کا تحفظ ہیں، آپ کی ہدایت کا تحفظ ہیں۔ لیکن ذات کا تحفظ ان سب سے اولیٰ اور افضل ہے ۔۔

( بروایت مولانا محمد مکی حجازی مدرس حرم مکی بیت اللہ کے سائے میں )
ہفتہ روزہ ضرب مومن 
صفحہ نمبر از ❷ تا ❽ ،2007

No comments:

Post a Comment